سارا انعام قتل کیس، ضمانت خارج ہونے پر شاہ نواز امیر کی والدہ گرفتار
اسلام آباد(انتخاب نیوز)اسلام آباد پولیس نے سارا انعام قتل کیس میں ضمانت خارج ہونے پر مرکزی ملزم شاہ نواز امیر کی والدہ اور سینئر صحافی چوہدری ایاز امیر کی سابقہ اہلیہ ثمینہ شاہ کو گرفتار کر لیا۔ ایڈیشنل سیشن جج اسلام آبادشیخ سہیل نے ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج کی۔ملزمہ ثمینہ شاہ اپنے وکلاءکے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئیں۔ جبکہ کیس کا تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوا۔ تھانہ شہزادٹاﺅن پولیس نے عدالت کی جانب سے ملزمہ ثمینہ شاہ کی ضمانت خارج ہونے پر انہیں کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کر لیا۔ واضح رہے کہ اس سے قبل عدالت کی جانب سے ثمینہ شاہ کی عبوری ضمانت میں 19 اکتوبر تک توسیع کی گئی تھی۔
Load/Hide Comments


