جیکب آباد،ڈی ایس پی اور 4پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق


جیکب آباد : جیکب آباد میں ڈی ایس پی اور 4پولیس اہلکاروں سمیت 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق،کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 81ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق جیکب آباد میں مزید 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے،ضلع انتظامیہ جیکب آباد نے ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر شاہ زمان ڈہر، سٹی تھانہ کے ڈرائیور شہزادو قریشی، سول لائین پولیس کے اہلکار قلندر بخش،ٹھل بی سیکشن کے اہلکار اے ڈی نندوانی سمیت 7افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق کردی گئی ہے جس کے بعد جیکب آباد میں کورونا وائرس کا شکار افراد کی تعداد 81ہوگئی ہے، محکمہ صحت کی جانب سے مزید پولیس اہلکاروں کی ٹیسٹ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جن افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے انہیں اپنے گھروں میں قرنطینہ کردیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments