خراب موسم وزیر اعظم عمران خان کراچی نہ جا سکے
اسلام آبا د:خراب موسم کے باعث وزیر اعظم عمران خان کا دورہ کراچی منسوخ ہوگیا،وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری مختصر اعلامیے کے مطابق خراب موسم کے باعث وزیراعظم کراچی نہیں جا سکیں گے، عمران خان نے کراچی میں سکھی حسن فلائی اوور، فائیو سٹار فلائی اوور، کے ڈی اے فلائی اوور، نشتر روڈ اور منگھو پیر روڈ بحالی کے منصوبوں کا افتتاح بھی کرنا تھا۔وزیراعظم عمران خان نے ایک اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت بھی کرنا تھی، جس میں سندھ کے اندر وفاقی ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی سکیمز میں پیشرفت کا جائزہ لیا جانا تھا۔
Load/Hide Comments