کوہاٹ، زمین کے تنازعے پر فائرنگ، 3افراد جاں بحق، 2زخمی

پشاو ر(انتخاب +صباح نیوز) کوہاٹ کی تحصیل لاچی میں اراضی کے تنازعے پر فائرنگ کے نتیجے میں 3افراد جاں بحق اور 2زخمی ہوگئے۔فائرنگ کا واقعہ دو مقامی فریقین کے مابین اراضی کے تنازعے پر پیش آیا۔ریسکیو عملے کی جانب سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ پولیس کی جانب سے قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں