لورالائی، مکان کی چھت گرنے سے بچی جاں بحق ،دو افراد زخمی
لورالائی(انتخاب نیوز) پہاڑی محلہ میں مکان کی چھت گرنے سے ایک بچی جاں بحق جبکہ دوافراد زخمی ہو گئے،تفصیلات کے مطابق پہاڑی محلہ کے رہائشی محمد انور ترین کے مکان کی چھت گرنے سے اسکی ایک بچی جاں بحق بیوی اور بچی زخمی ہو گئے ۔ جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کی شناخت منتھا بی بی، خاتون صفیہ بی بی دختر انور اور ذوجہ محد انور شامل ہیں، جاں بحق خاتون کو ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد نعش کو ورثا کے حوالے کر دی۔
Load/Hide Comments


