سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، 1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول

اسلام آباد: ترجمان مذہبی امور نے کہا ہے کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، اب تک ملک بھرکے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہوچکی ہے۔تفصیلات کے مطابق ترجمان مذہبی امور نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ حج درخواستوں کی وصولی میں 2دن کی توسیع کی گئی، جس کے تحت حج درخواستوں کی وصولی8مارچ تک جاری رہیگی، نامزدبینک ہفتہ اوراتوارکوبھی حج درخواستیں وصول کریں گے۔ترجمان کا کہنا تھا کہ سرکاری حج اسکیم کی قرعہ اندازی12مارچ کوہوگی، ملک بھر کے بینکوں کو1لاکھ چالیس ہزار حج درخواستیں وصول ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں