وزراءکی موجودگی میں ریاستی اداروں کیخلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں،شیخ رشید

راولپنڈی(انتخاب نیوز)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزراءکی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر بیان میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ جب کرمینل قانون بناتے ہیں تو انصاف کا مذاق اڑتا ہے، مانگے تانگے کے بیرون ملک دوروں سے کچھ امداد نہیں ملے گی۔انہوں نے کہا کہ زرمبادلہ کے ذخائر تیزی سے کم ہو رہے ہیں، ڈالر نایاب سرمایہ کاری کی جھوٹی تسلی سب بیکار ہے۔ انہوںنے کہاکہ اقتدار کے بھوکوں کاجمعہ بازارلگا ہے، وزرا ءکی موجودگی میں ریاستی اداروں کے خلاف نازیبا نعرے سوالیہ نشان ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں