ٹی20 ورلڈکپ،آسٹریلیا کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

پرتھ (مانیٹرنگ ڈیسک ) ٹی20 ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے کے ساتویں میچ میں آسٹریلیا نے سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔پرتھ میں کھیلے جانے والے میچ میں آسٹریلوی کپتان ایرون فنچ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، انکا کہنا تھا کہ یہ میچ ہمارے لیے اہم ہے کوشش ہوگی کہ بڑے مارجن سے میچ جیت کر رن ریٹ بہتر کریں۔اس موقع پر سری لنکن ٹیم کے کپتان نے کہا کہ کوشش ہوگی آسٹریلیا کو شکست دیکر اگلے مرحلے تک رسائی کو ممکن بنائیں۔سری لنکا کے خلاف میچ سے کچھ گھنٹوں قبل ا?سٹریلوی ٹیم کے اسپنر ایڈم زمپا کورونا وائرس میں مبتلا ہوگئے تھے، جس کے باعث وہ پلئینگ الیون کا حصہ نہیں ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں