مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید پاکستانیوں کی رہائی کا حکم

ریاض (مانیٹرنگ ڈیسک) سعودی عرب کے وزیراعظم و ولی عہد محمد بن سلمان نے وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کی درخواست پر مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی کے جرم میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے واقعے پر گرفتار پاکستانیوں کی رہائی اور درگزر سے کام لینے کی درخواست کی تھی۔ سعودی ولی عہد نے مسجد نبوی میں ہنگامہ آرائی میں قید تمام پاکستانیوں کی رہائی کا حکم دے دیا۔ اس پر وزیراعظم نے سعودی ولی عہد سے اظہار تشکر کیا اور کہا کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس کا اجر عطاءفرمائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں