اسلام آباد خواتین کو آزادی مارچ کی اجازت ، مشروط این او سی جاری

اسلام آباد: اسلام آباد ضلعی انتظامیہ نے خواتین کو آزادی مارچ کی اجازت دیتے ہوئے (آج) اتوار کو یوم خواتین پر آزادی مارچ کے لیے مشروط این او سی جاری کر دیا۔فصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ اسلام آباد کی طرف سے خواتین کو آزادی مارچ کی اجازت دے دی گئی ہے،جس کے لئے این او سی ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے جاری کیا ہے۔این او سی میں آزادی مارچ کے شرکا کو اکیس نکاتی شرائط کی پاسداری کا حکم دیا گیا ہے،آزادی مارچ شرکا اسپیکر،لاڈ اسپیکر استعمال نہیں کریں گے جبکہ سیاسی یا فرقہ وارانہ تقاریر،غیر مہذب پلے کارڈ اٹھانے پر بھی پابندی ہوگی۔اس کے علاوہ کسی بھی قسم کے نعرے لگانے پر بھی پابندی ہوگی۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری این او سی میں کہا گیا ہے کہ ایک بھی خلاف ورزی پر این او سی منسوخ سمجھا جائے گا جبکہ مارچ انتظامیہ تمام سیکیورٹی انتظام کی خود ذمہ دار ہو گی

اپنا تبصرہ بھیجیں