بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے، احسن اقبال

اسلام آباد (انتخاب نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی صدارت میں بلوچستان کے سیلابی نقصانات سے متعلق اجلاس منعقد ہوا جس میں وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی آغا حسن بلوچ ‘ بی اے پی کے پارلیمانی لیڈر ایم این اے نوابزادہ خالد مگسی ‘ وفاقی وزیر مملکت توانائی حاجی ہاشم نوتیزئی ‘ پلاننگ کمیشن کے ایڈیشنل سیکرٹری داود خان بڑیچ نے شرکت کی اجلاس میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم میاں شہباز شریف نے باقاعدہ طور پر احکامات دیئے ہیں کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کو تنہا نہ چھوڑا جائے مرکزی حکومت ورلڈ بینک سے مرکزی حکومت 500ملین ڈالرز کے فنڈز کی فراہمی کے حوالے سے بات چیت کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ جلد از جلد فنڈز ریلیز کروائی جائے مرکزی حکومت باقاعدہ طور پر فیصلہ کر چکی ہے کہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی از سر نو بحالی ‘ آبادکاری ‘ جانی و مالی نقصانات کے ازالے ‘ انفراسٹرکچر ‘ زمینداروں کے بندات ‘ سولر سسٹم کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کئے جائیں گے اجلاس میں یہ کہا گیا ہے کہ مرکزی مخلوط حکومت بلوچستان کے غیور عوام کو مشکل میں تنہا نہےں چھوڑے گی ورلڈ بینک کے تعاون اور مدد سے بلوچستان کے متاثرین کیلئے امداد یقینی بنائے گی اجلاس میں بلوچستان سے رکھنے والے وزرائ‘ اراکین اسمبلی نے حکومت کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ مزید مثبت اقدامات اٹھائے جائیں تاکہ بلوچستان کے سیلاب متاثرین کی داد رسی ہو سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں