حب اور وندر میں کوسٹ گارڈ اور پولیس کارروائیوں میں 6 ملزمان گرفتار

حب (انتخاب نیوز) پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے وندر کے علاقے سے بھاری مقدار میں چھالیہ اور گٹکا برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق پاکستان کوسٹ گارڈ کے عملے نے وندر کے علاقے میں ناکہ کھارڑی چیک پوسٹ پر گوادر سے کراچی جانے والے ایل پی جی ٹینکر کو روک کر چیک کیا تو اس میں چھپائی گئی 18 ہزار 177 کلو چھالیہ 16 ہزار 677 پیکٹ گٹکا برآمد کرکے 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا قبضے میں لئے جانے والے سامان کی مالیت 26.51 ملین روپے بتائی جاتی ہے مزید کارروائی کوسٹ گارڈ کا عملہ کررہا ہے ۔ علاوہ ازیں سی آئی اے پولیس حب نے موٹرسائیکل چوری کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 4 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی لسبیلہ دوستین دشتی کی ہدایت پر ڈی ایس پی سی آئی اے کی نگرانی میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 4 مسروقہ موٹرسائیکلیں برآمد کرکے 4 ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی سی آئی اے پولیس کی جانب سے جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف خصوصی مہم جاری ہے تاکہ ان کا قلع قمع کیا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں