چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر ڈیرہ مراد جمالی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

ڈیرہ مراد جمالی:چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ جمال خان مندوخیل کے احکامات پر ڈیرہ مراد جمالی میں تجاوزات کے خلاف آپریشن دوسرے روز میں داخل ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ کے احکامات پر کمشنرنصیرآباد ڈویژن عابد سلیم قریشی اورڈپٹی کمشنرنصیرآباد ظفرعلی ایم شہی کی خصوصی احکامات پرایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجلیل احمد اور تحصیلدار ڈیرہ مراد جمالی بہادرخان کھوسہ میونسپل کمیٹی کے چیف آفسیر آزاد خان بنگلزئی بابو اصغرعلی رند اور دیگرعملہ اور پولیس کے ہمراہ غیرقانونی تجاوزات کیخلاف کاروائی کاعمل بدستورتسلسل کے ساتھ جاری ہے ضلعی انتظامیہ کاغیر قانونی انکروجمینٹ اورقبضہ مافیاء کیخلاف گرینڈ آپریشن تعمیراتی کام بند کردیئے گئے اورتھڑیچھپرے مسمار کردیئیگئیغیر قانونی تجاوزات اورسڑکوں پر قائم کھڑے ریڑھیوں، صندل اورقومی شاہراہ بس اڈہ میں غیرقانونی تعمیر چھپرے تھڑے قبضہ مافیاء کیخلاف ضلعی انتظامیہ کی جانب سے گرینڈ آپریشن جاری ہے تحصیلداربہادرخان کھوسہ نے عملہ کے ساتھ مل کر درجنوں چھپرے تھڑے، صندل شلٹرسڑک کنارے تعمیر کیئے گئے دیواروں کومسمارکر دیاتعمیراتی ملبہ اورکھڑی ریڑھیوں کوہٹا دیا گیااوردیگر سامان قبضہ میں لے لیاگیا تحصیلدار بہادر خان کھوسہ کا کہنا تھا کہ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہیگا دکاندار اورکاروباری حضرات اپنے غیرقانونی تجاوزات رضا کارانہ طور پرخودہٹا دیئے بصورت ان کیخلاف بھی کارروائی عمل میں لائی جائے گی شہر میں ناجائز تجاوزات کی ہرگزاجازت نہیں دی جائیگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں