حکومت کا سود کیخلاف شرعی عدالت کے فیصلے پر دائر اپیلیں واپس لینے کا اعلان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے سود کے حوالے سے فیڈرل شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف نیشنل بنک آف پاکستان اور سٹیٹ بنک آف پاکستان کی جانب سے سپریم کورٹ میں دائر اپیل واپس لینے کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے سود کے خلاف فیصلے پر سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں اپیلیں واپس لینے کا اعلان کردیا۔ میڈیا سے گفتگو میں اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک وفاقی شریعت کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ میں دائر اپیلیں واپس لیں گے، وفاقی شریعت کورٹ نے سود کیخلاف فیصلہ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سود سے پاک نظام کو تیزی سے آگے لے کر چلیں گے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھاکہ وفاقی شریعت کورٹ نےفیصلہ دیاتھا کہ معیشت کو سود سے پاک کیا جائے، پچھلے ہفتوں اس پر تفصیل سے بات ہوئی اور گورنراسٹیٹ بینک سےروڈمیپ ڈسکس کیا۔ ان کا کہنا تھاکہ ملک میں اسلامی بینکنگ نظام کو آگے بڑھا رہے ہیں اور فیصلے کرنے کا معیار قرآن وسنت ہے۔


