پاکستان میں جنگل اور جنرل کا قانون چلے گا؟ چیف جسٹس جواب دو، عمران خان

گجرات (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے گجرات میں جی ٹی ایس چوک پر لانگ مارچ کے شرکاءسے وڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک میں اس وقت مارشل لا نافذ ہے۔ حکومت کسی اور کی اور حکم کوئی اور دے رہا ہے۔ انہوں نے چیف جسٹس سے سوال کیا کہ کیا پاکستان میں جنگل اور جنرل کا قانون چلے گا؟۔ انصاف کا مطلب ہے قانون کے نیچے سب برابر ہیں، یہ پاکستان میں نہیں ہے۔ مضبوط اداروں کے اوپر ملک مضبوط ہوتا ہے۔ نواز شریف ہمیشہ اس آدمی کو اوپر لے کر آتا ہے جو اس کے فائدے میں ہے۔ انہوں نے ججوں کو رشوت دی، یہ عدلیہ کو چلنے نہیں دیتے، پولیس کا انہوں نے بیڑا غرق کر رکھا ہے۔ انہوں نے زندگی میں کبھی میرٹ پر کچھ نہیں کیا۔ فائدہ چوروں اور ہینڈلرز اور نقصان ملک کا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں