بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی سمیت دیگر میگا کرپشن کیسز،پی اے سی نے چیرمین نیب کو طلب کرلیا
اسلام آباد(آن لائن)پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی )نے بلین ٹری سونامی اور بی آر ٹی سمیت دیگر میگا کرپشن کیسز پر بریفنگ کےلئے چیرمین نیب کو آج(بدھ کو ) طلب کر لیا ہے ،کمیٹی نے اورسیز ہاﺅسنگ فاﺅ نڈیشن کے منصوبوں میں تاخیر اور گیس سمیت دیگر سہولیات کی عدم فراہمی پر سیکرٹری اورسیز کو انکوائری کرنے کی ہدایت کی ہے۔منگل کے روز پبلک اکاﺅ نٹس کمیٹی کا اجلاس چیرمین نور عالم خا ن کی سربراہی میں پارلیمنٹ ہاﺅ س میں منعقد ہوا اجلاس میں کمیٹی اراکین کے علاوہ سیکرٹری اورسیز سمیت آڈیٹر جنرل اور دیگر حکام نے شرکت کی اجلاس کے دوران چیرمین کمیٹی نے پی اے سی حکام کو ہدایت کی کہ نیب حکام کو میگا کرپشن کے حوالے سے جو کیسز دئیے تھے اس پر پیش رفت کا جائزہ لینے کےلئے چیرمین نیب کو آج بروزہ منگل بلایا جائے انہوںنے کہاکہ اگر چیرمین نیب بلین ٹری سونامی سمیت دیگر میگا کرپشن کیسز کے حوالے سے اپنے ساتھ کسی کو لانا چاہتے ہیں تو ٹھیک ہے انہوں نے کہاکہ سننے میں آرہا ہے کہ نیب پر کرپشن کے کیسز کی انکوائری نہ کرنے کے حوالے سے یہ کہہ کر دبا?ڈالا جارہا ہے کہ اگلی حکومت ہماری ہوگی انہوںنے کہاکہ نیب حکام موجودہ حکومت سمیت کسی کے بھی دبا? میں نہ آئیں اور بغیر کسی ڈر اور خوف کے اپنی انکوائری کریں چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری اورسیز سے استفسار کیا کہ اوپی ایف کا رہائشی منصوبہ ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے اور ابھی تک گیس بھی فراہم نہیں ک ی گئی ہے جس پر سیکرٹری اورسیز نے بتایا کہ یہ منصوبہ 1993میں شروع کیا گیا تھا اور ابھی جن کے پلاٹس ہیں ان کو پوزیشن دے دی گئی ہے اور وہاں پر تعمیراتی کام بھی شروع ہوگیا ہے انہوںنے بتایا کہ گیس کی فراہمی کےلئے ایس این جی پی ایل نے 18کروڑ روپے کا ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیا ہے جبکہ بجلی کے حوالے سے بھی کام جاری ہے جس پر کمیٹی کے رکن برجیس طاہرنے کہاکہ یہ منصوبہ بیرون ممالک میں پاکستان کےلئے محنت مزدوری کرنے والوں کا ہے اسی وجہ سے کوئی بھی اہمیت نہیں دے رہا ہے اور گذشتہ 20سالوں سے التوا کا شکار ہے جس پر چیرمین کمیٹی نے سیکرٹری اورسیز کو معاملے کی انکوائری کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ اس معاملے کی انکوائری کی جائے اور جو افسران اس منصوبے میں تاخیر کے ذمہ دار ہیںان کی خلاف کاروائی کی جائے۔


