گوادر:پولیس اور لیویز کے مابین حدود و پر طبل جنگ،متعدد اہلکاروں کے خلاف مقدمہ

گوادر:پولیس اور لیویز کے مابین حدود و ایریا پر طبل جنگ ،پولیس نے تحصیلدار پسنی،لیویز رسالدار سمیت متعدد لیویز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاپولیس ایس آئی الٰہی بخش بلوچ کی مدعیت میں درج کی گئی ایف آئی آر میں تحصیلدار پسنی،لیویز رسالدار اور دیگر اہلکاروں پر سات مختلف دفعات لگا دیئے گئے ہیں،پولیس کی جانب سے درج کی گئی مقدمہ میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ حکومت بلوچستان کے جاری مراسلہ so/police i.99.2019.881 جاری 18/2/2020کے تحت پسنی تھانہ کو صدر تھانہ قرار دیکر کچھ لیویز فورس کو پولیس میں ضم کردینے اور ایریا پولیس کے حوالے کردیے گئے ہیں پولیس کے مطابق گزشتہ روز مکران کوسٹل ہائی وے پر سالاچ کے مقام پر HRK کمپنی جو کہ مکران کوسٹل ہائی وے کی مرمتی کام پر مامور ہے اس کے رولر ڈرائیور عبدالحق ولد عبدالخالق کے غفلت کی وجہ سے کمپنی کا ایک مزدور رولر کی زد میں آکر جان بحق ہوگیا تھا لیکن لیویز پسنی نے پولیس کو بائے پاس کرکے ملزم اور کیس پراپرٹی کو غیرقانونی طورپر اپنے تحویل میں لیا ہے پولیس کے مطابق لیویز فورس نے یہ سب اپنے بالا افسران کی ایما پر کیا ہے جوکہ کریمنل سسٹم کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہے اور سرکاری مراسلے کی بھی خلاف ورزی ہے جس کی بنا پر تحصیلدار پسنی احمد علی ظفر،لیویز رسالدار سلام اور دیگر لیویز اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے مقدمات میں سیکشن 201/179/204/186/419/اور 109 شامل کیے گئے ہیں۔


