تفتان بارڈردو گھنٹے کھولنے کے بعد دوبارہ بند کردیاگیا

چاغی:تفتان بارڈر کو بروز ہفتہ دو گھنٹے کے لیے جزوی طور پر کھول دیا گیا 12 کنٹینرز تفتان پہنچ گئے کسٹم حکام کے مطابق ایران سے آنے والے کنٹینرز میں چار ایل پی جی بوزرز اور آٹھ کنٹینرز جس میں مختلف قسم کے تجارتی سامان ہے کنٹینرز کو بھی کرونا وائرس کے پیش نظر اسپرے کیا گیا ایرانی ڈرائیورز کو سات دن تک کورنٹائن میں رکھا جائے گا اسکے بعد انھیں دوبارہ ایران روانہ کیا جائے گا کسٹم حکام کے مطابق گیٹ کو جزوی طور پر تجرباتی بنیاد پر دو گھنٹے کے لیے کھول دیا گیا بعد میں بند کردیا گیا آئندہ کھولنے کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا یاد رہے ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے اب تک چار ہزار سے زائد زائرین تفتان پہنچ گئے جس میں تاجر اور اسٹوڈنٹس بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں