قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف میکینزم کی ضرورت ہے، اشرف غنی

کابل:افغانستان کے صدر اشرف غنی کا کہنا ہے کہ طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف میکینزم کی ضرورت ہے، ایگزیکٹوگارنٹی چاہئے کہ طالبان قیدی رہائی کے بعد تشدد کی جانب نہیں لوٹیں گے غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان صدراشرف غنی نے والسائی جرگہ میں اراکین سے خطاب میں کہا کہ کابل میں گزشتہ روز ہوا حملہ انسانیت کیخلاف جرم ہے، طالبان قیدیوں کی رہائی کیلئے شفاف میکینزم کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ عوام کو ایگزیکٹیو گارنٹی چاہیے کہ طالبان قیدی رہائی کے بعد تشدد کی طرف نہیں لوٹیں گے۔اشرف غنی نے کہا کہ انٹر افغان مذاکراتی ٹیم کیلئے گزشتہ ہفتے بات چیت ہوئی ہے، مذاکراتی ٹیم 10 مارچ تک تیار ہوجائے گی۔افغان صدر کاکہنا تھا کہ افغانستان میں درپیش چیلنجز پر قومی یکجہتی سے ہی قابو پایا جاسکتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں