آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کیلئے سمری وزیر اعظم نے صدرکو بھجوا دی ہے، امید ہے صدر تنازع کھڑا نہیں کریں گے، خواجہ آصف

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ آرمی چیف اور جوائنٹ چیفس آف آرمی سٹاف کیلئے سمری وزیر اعظم نے صدر پاکستان عارف علوی کو بھجوا دی ہے، امید ہے کہ صدر کوئی نیا تنازع کھڑا نہیں کریں گے۔تفصیلا ت کے مطابق کابینہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل عاصم منیر کا نام بطور آرمی چیف صدر مملکت کو تجویز کیا گیا ہے، وزیر اعظم کی جانب سے سمری صدر پاکستان کو بھیج دی گئی ہے، وزیر اعظم آفس کی جانب سے اس پر پریس ریلیز جاری کر دی جائے گی ، میں اس پر زیادہ بات نہیں کر سکتا۔وزیر دفاع کا مزید کہنا تھا کہ آرمی کے اہم ترین 2 عہدوں پر تعیناتیاں آئین کے تحت ہوئی ہیں، ان کو سیاسی تناظر میں نہ دیکھا جائے ، قانون اور آئین کے مطابق سارے معاملات طے پائے ہیں ، امید ہے کہ صدر پاکستان اس سمری کو منظور کر کے ان تعیناتیوں سے متعلق پیدا ہونے والے ہیجان کو ختم کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں