بھارتی فوج سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کےلیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے گریزکرے،آئی ایس پی آر

راولپنڈی(انتخاب نیوز)آئی ایس پی آرنے آزاد کشمیر سے متعلق بھارتی فوج کے اعلیٰ افسر کا بیان بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بھارتی مسلح افواج کی فریب زدہ ذہنیت کا مظہر ہے۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لانچ پیڈز اور دہشت گردوں کی موجودگی کےمن گھڑت الزامات مستردکرتےہیں۔ بھارتی افسر کے الزامات کشمیریوں پرمظالم اور بھارتی فوج کے مقبوضہ وادی میں طاقت کےاستعمال سے توجہ ہٹانےکی کوشش ہے۔بیان میں بھارتی فوجی افسر کے الزامات، دعوے اور غیرحقیقی عزائم کو توہین آمیز قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ پاک فوج علاقائی امن واستحکام کی حامی ہے۔امن کی ہماری خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے۔فوج پاکستان کیخلاف کسی بھی مہم جوئی یاجارحیت کوناکام بنانے کیلیے ہروقت تیار ہے۔بھارتی فوج کشمیرمیں حق خودارادیت کوکچلنےمیں مصروف جب کہ فوج خطے میں امن کےلیے پرعزم ہے۔آئی ایس پی آر کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج خطے کے امن کے مفاد میں سیاسی آقاؤں کی انتخابی مہم کو آگے بڑھانے کے لیے غیر ذمے دارانہ بیان بازی سے گریزکرے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں