جاپانی فینز اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کرنا نہ بھولے

لاہور :فیفا ورلڈکپ میں جرمنی کی اپ سیٹ شکست کا جشن منانے کے بعد جاپانی فینز اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کرنا نہ بھولے۔فیفا ورلڈکپ میں فیورٹ جرمنی کو جاپان سے غیر متوقع شکست کا سامنا کرنا پڑا، جاپان نے چار بار ورلڈ چیمپئن رہنے والی جرمنی کو 1-2 سے شکست دے دی جس کا فینز نے اسٹیڈیم میں بھرپور جشن منایا۔جشن کے بعد جاپانی فینز نیخلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں اپنی صفائی ستھرائی کی روایت کو برقرار رکھاجس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔جاپان کے فینز کی اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی کرنے کی روایت مشہور ہے، جاپانی تماشائیوں کی اسٹیڈیم صاف کرنے کی ویڈیو وائرل ہو چکی ہے۔چار برس قبل روس میں ورلڈکپ 2018میں بلیجیئم سے اپنی ٹیم کی شکست کے باوجود جاپانی تماشائیوں نے اسٹیڈیم صاف کرکے توجہ سمیٹی تھی

اپنا تبصرہ بھیجیں