مصر: شمالی سینا میں بمباری 9شدت پسند ہلاک

قاہرہ:مصر کے صوبے شمالی سینا کے علاقے الشیخ زوید میں فوج کی بم باری کے نتیجے میں 9 دہشت گرد مارے گئے۔ متعدد دہشت گردوں نے مذکورہ علاقے میں قبر عمیر گاں میں شہریوں کے ایک گروپ کو سیکورٹی فورسز کے ساتھ تعاون کی پاداش میں حملے کا نشانہ بنایا تھا۔ کارروائی میں 2 شہری جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔ حملے کے بعد دہشت گرد فرار ہو گئے۔قبائلی ذرائع نے مزید بتایا کہ مصری فوج نے ان دہشت گردوں کا پیچھا کیا اور ایک گاڑی اور اس کے ہمراہ ایک موٹر سائیکل کو بم باری کا نشانہ بنایا جن پر دہشت گرد سوار تھے۔ کارروائی میں 9 دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا جب کہ بقیہ افراد کی تلاش قبر عمیر گاں کے اطراف کے علاقوں میں جاری ہے
Load/Hide Comments


