اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کیلئے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے، اسد عمر

اسلام آباد(صباح نیوز)پی ٹی آئی رہنما اسد عمر نے الزام عائد کیا ہے کہ جان بوجھ کر اسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔ٹوئٹر پرجاری بیان میں اسد عمر نے کہا کہ اسلام آباد انتظامیہ نے عمران خان کے ہیلی کاپٹر کو پریڈ گراﺅنڈ پر اترنے کی اجازت مستردکردی، اجازت مسترد کرنے کی کوئی وجہ نہیں دی کیونکہ کوئی ہو ہی نہیں سکتی۔پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جان بوجھ کراسلام آباد انتظامیہ عمران خان کی زندگی کے لیے خطرہ بڑھانے کی کوشش کررہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں