عاصم منیر کے بطور آرمی چیف تعیناتی سے بھارت میں سوگ کا سماہے، بی اے پی
کوئٹہ (انتخاب نیوز) بلوچستان عوامی پارٹی بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی وترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ سنیارٹی اور میرٹ کی بنیاد پر جنرل سید عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات کرنا قابل تعریف ہے جنرل عاصم منیر کو بطور آرمی چیف تعیناتی سے ہمارے دشمن ملک بھارت میں سوگ کا سما ہے پاک فوج اور وفاق نے پاک فوج کے سنیئر نڈر اور دشمن کے آنکھوں میں آنکھ ڈالنے والے جنرل کو آرمی چیف مقررکرکے بہترین فیصلہ کیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے جنرل عاصم منیر کو آرمی چیف اور جنرل ساحر شمشاد مرزا کو چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی تعینات ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے کہاکہ ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا سنیئرصوبائی وزیرحاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہا کہ نئے فوج کے سربراہان ملک کے بیرونی خطرات کے ساتھ ساتھ ملک سے دہشتگردی کی عفریت کو ختم کرنے میں اپنے تمام تر صلاحتیوں کو بروئے کار لائے گے انہوں نے کہا کہ جنرل سید عاصم منیر اور جنرل ساحر شمشاد مرزا اپنی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ملک وقوم کی احسن طریقے سے خدمت جاری رکھیں گے اورقوم کی توقعات پر پورا اتریں گے سنیئرصوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ نئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو پاک فوج کی کمان سنبھالنے کا اعزاز ملا ہے انہوں نے کہا ہے کہ جنرل عاصم منیر نے پاک فوج کے اہم عہدوں پر اپنے فرائض سرانجام دے چکے ہے اور انہوں نے ہر وقت پاکستان کی سلامتی اور ملک دشمنوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کےلئے بہترین خدمات سرانجام دئے انہوں نے کہاکہ جنرل منیر کی بطور آرمی چیف بہترین انتخاب ہے ۔


