اعظم سواتی کا جنرل قمرجاوید باجوہ سمیت فوج کے اعلیٰ افسران کیخلاف نازیبا الفاظ کا استعمال
اسلام آباد (انتخاب نیوز)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سینیٹر اعظم سواتی کی جانب سے پاک فوج کے افسران کے خلاف نازیبا الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی نے پاک فوج کے اعلیٰ افسران کو سوشل میڈیا پر گالیاں دیں۔اعظم سواتی نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف بھی نازیبا زبان کا استعمال کیا۔اعظم سواتی نے سوشل میڈیا پر میجر جنرل فیصل نصیر کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ آپ کو قیمت ادا کرنی پڑے گی، میں ہر فورم پر آپ کے خلاف جاو¿ں گا۔پی ٹی آئی سینیٹر نے دھمکی دیتے ہوئے یہ بھی کہا کہ میں میجر جنرل فیصل نصیر کے خلاف ہر قانونی اور اخلاقی فورم کا استعمال کروں گا۔
Load/Hide Comments


