ہنگو، کوئلہ کان میں دھماکہ، 9 کانکن جاں بحق، 4 زخمی

ہنگو (انتخاب نیوز) بدھ کو خیبر پختونخوا کے ہنگو میں ایک کان میں دھماکے کے نتیجے میں 9 کان کن جاں بحق اور 4 زخمی ہو گئے۔ دھماکہ آتش گیر گیس کے جمع ہونے کی وجہ سے ہوا اور پوری کان کو برباد کردیا۔ ہنگو اور اورکزئی کے ڈپٹی کمشنرز نے زخمی کان کنوں کی فوری امدادی کارروائیوں کا حکم دے دیا۔ ریسکیو نے جائے حادثہ پر پہنچ کر کان کنوں کو ہسپتال منتقل کرنا شروع کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں