معذور افراد کا مطالبات کے حق میں کوئٹہ پریس کلب پر مظاہرہ، سول سوسائٹی اور سماجی تنظیموں کی شرکت

کوئٹہ (انتخاب نیوز) معذور افراد نے اپنے مطالبات کے حق میں معذور افراد کے دن کے حوالے سے کوئٹہ پریس کلب کے سامنے مظاہرہ کیا جس میں معذور افراد کے لئے کام کرنے والی تنظیموں کے نمائندے بھی شریک تھے جنہوں نے پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہاکہ 3 دسمبر کو معذور افراد کا عالمی دن منایا جاتا ہے ہماری کوشش ہے کہ معذور افراد کی بحالی اور مسائل کے حل کے لئے جو قانون سازی کی گئی ہے اس پر عملدرآمد کیا جائے کیونکہ معذور افراد کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں جو تعلیم صحت اور روزگار جیسے مسائل سے نمبردآزما ہیں جبکہ محکمہ سماجی بہبود ان کے وسائل کے حل کو ممکن بنانے کے لئے کوئی کردار ادا نہیں کررہا محکمے کے افسران مراعات حاصل کررہے ہیں سابق وزیراعلیٰ جام کمال اور صوبائی وزیر سوشل ویلفیئر اسد بلوچ کی ہدایت پر متعلقہ ادارے عملدرآمد ممکن بنائیں اور ہمارے جائز مسائل کو حل کریں دنیا بھر میں معذور افرادکے لئے جدید ٹیکنالوجی اور مددگار آلات بروئے کار لائے جارہے ہیں لیکن بلوچستان میں معذور افراد کو کنوینس الاؤنس کو 2000 سے بڑھا کر 6000 کیا گیا ہے معذوری سرٹیفکیٹ کا اجراء آن لائن کیا گیا سوشل سیکورٹی کی مد میں معذوری کی وجہ سے کام کرسکتے ہیں انہیں دس ہزار وظفیہ دیا جائے انہیں خصوصی تربیت دی جائے اورمعذور افراد تک ویل چیئر یا چھڑی تک رسائی بھی مشکل بنا دی گئی ہے معذور افراد کی کسی بھی جگہ رسائی ممکن نہیں سرکاری دفاتر پارک اور ہوٹلوں میں جانے کے لئے ریمپ بنائے جائیں سیکورٹی واش روم کی سہولت مہیا کی جائے اور کم از کم سیکنڈری کی سطح تک تعلیم لازمی قرار دی جائے مظاہرین اپنے مطالبات کے حق میں نعرہ بازی کرتے ہوئے پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں