وزیراعظم نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی

اسلام آباد (انتخاب نیوز)وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست منظور کر لی۔ذرائع کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کی درخواست جی ایچ کیو کو بھجوائی تھی۔ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزارتِ دفاع نے درخواست منظوری کے لیے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو بھجوا دی تھی۔واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کور کمانڈر بہاولپور تھے جنہوں نے قبل از وقت ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا تھا۔نئے آرمی چیف اور چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کی تعیناتی کے حوالے سے حکومت کو جی ایچ کیو سے جن 6 ناموں کی سمری موصول ہوئی تھی ان میں لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کا نام بھی شامل تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں