اداروں کیخلاف تقریر، پی ٹی آئی رہنما شہباز گل پر کراچی میں مقدمہ درج
کراچی (انتخاب نیوز) اداروں کیخلاف تقریر کرنے پر پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کےخلاف کراچی میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ پولیس کے مطابق کراچی کے بریگیڈ تھانے میں اداروں کیخلاف تقریر پر شہباز گل کے خلاف مقدمہ درج ہوا ہے۔ پولیس نے مزید بتایا کہ سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی پر شہری محمد سعید کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
Load/Hide Comments


