شدید دھند، موٹر ویزکئی مقامات پر بند،اسموگ کے باعث لاہور کے اسکولز میں ہفتے میں 3 چھٹیوں کا اعلان

لاہور(انتخاب نیوز) شدید دھند کے باعث موٹر ویز کئی مقامات پر بند رہیں ۔ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹروے ایم 3کو شدید دھند کے باعث درخانہ سے سمندری تک بند کیا گیا ۔ موٹر وے ایم 4فیصل آباد سے ملتان اور ملتان سے سکھر تک بند کر دی گئی ، حد نگاہ کم ہونے کے باعث عبدالحکیم سے شور کوٹ تک بھی موٹر وے بند کر دی گئی ۔قومی شاہراہ پر خانیوال میاں چنوں اور بہاولپور میں دھند کے باعث حد نگاہ 50سے 70میٹر رہ گئی ، بستی ملوک میں بھی حد نگاہ 60میٹر رہ گئی ،ٹریفک روانی متاثر رہی ۔موٹر وے پولیس نے روڈ یوزرز کو ہدایت کی ہے کہ دوران سفر فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تیز رفتاری سے پرہیز اور اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں۔ترجمان نے کہا کہ موٹر وے پر سفر کرنے والے حضرات معلومات اور مدد کے لیے ہیلپ لائن 130جبکہ پنجاب حکومت نے اسموگ کے باعث لاہور کے اسکولز میں ہفتے میں 3 تعطیلات کا حکم جاری کردیا۔محکمہ تعلیم پنجاب نے اس حوالے سے ہفتے میں 3 چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق لاہور ہائی کورٹ کے حکم کی روشنی میں ضلع لاہور کے تمام سرکاری و نجی اسکولز ہفتے میں تین دن بند رہیں گے۔حکم نامے کے مطابق اسکولز جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو بند رہیں گے۔ اسکولز میں تعطیلات کا یہ فیصہے تاحکم ثانی جاری رہے گا اور دوبارہ کھلنے کی تاریخ نہیں بتائی گئی ہے۔متعلقہ حکام اور اساتذہ کو اسکولز کی تعطیلات کے دوران طلبہ کو ہوم ورک کی فراہمی یقینی بنانے کا حکم دیا گیا ہے تاکہ پڑھائی کا حرج نہ ہو۔واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے اسکولوں میں 3 روز کی چھٹیوں کا نوٹیفکیشن پیش کرنے کا حکم دیا تھا۔سے رابطہ کر یں جبکہ موٹروے پولیس ہمسفر ایپ سے بھی معلومات لی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں