عمران خان کی مبینہ بیٹی ٹیریان کا نام ظاہر نہ کرنے پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے جواب طلب کرلیا

اسلام آباد (انتخاب نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہ کرنے پر عمران خان سے جواب طلب کرلیا۔ اسلام آباد ہائیکورٹ میں شہری ساجد نے رٹ پیٹیشن دائر کر کے کہا تھا کہ عمران خان نے اپنی مبینہ بیٹی ٹیریان کو اپنے کاغذات نامزدگی میں ظاہر نہیں کیا لہٰذا انہیں نااہل کیا جائے۔ عمران خان کی مبینہ بیٹی سے متعلق درخواست کی سماعت کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگی۔ اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے عمران خان کو پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر کے دو ہفتوں میں جواب طلب کرلیا ہے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن اور وفاق کو بھی پری ایڈمیشن نوٹس جاری کر دیے ہیں۔ عدالت نے تمام فریقین سے درخواست کے قابل سماعت ہونے پر دلائل طلب کر لیے ہیں، عمران خان کا جواب آنے کے بعد معاملے کے قابل سماعت ہونے یا نہ ہونے کافیصلہ کیا جائیگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں