ڈی آئی خان، یارک ٹول پلازہ پرمشتبہ افراد کی فائرنگ ، سیکیورٹی گارڈ جاں بحق
ڈی آئی خان(مانیٹرنگ ڈیسک) ڈیرہ اسماعیل خان کے نواح مین یارک ٹول پلازہ پر رات گئے مشتبہ افراد کے حملے سے پرائیویٹ سیکیورٹی گارڈ جاں بحق ہوگیا۔ایس ڈی پی او صدر حافظ محمد عدنان کے مطابق ٹول پلازہ پر نصب کیمروں سے گروپ کی شناخت میں آسانی ہوگی، مزید تحقیقات جاری ہیں۔جاں بحق سیکیورٹی گارڈ کو ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔
Load/Hide Comments


