عطاءاللہ تارڑ معاون خصوصی داخلہ و قانونی امور مقرر ،عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا
اسلام آباد(انتخاب نیوز) وزیر اعظم میاںمحمد شہباز شریف نے عطاءاللہ تارڑ ایڈووکیٹ کو معاون خصوصی براے داخلہ و قانونی امور مقرر کردیا۔ عطا ءاللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔ وزیر اعظم آفس کی جانب سے عطا ءاللہ تارڑ کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ کو16اگست 2022کو معاون خصوصی مقرر کیا گیا تھا اورانہیںمعاون خصوصی برائے انسداد منشیات مقررکیا گیا تھا۔ عطاءاللہ تارڑ کا عہد ہ وفاقی وزیر کے برابر تھا تاہم اب وزیر اعظم شہبازشریف نے عطاءاللہ تارڑ کا محکمہ تبدیل کرتے ہوئے انہیںمعاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقررکردیا ہے۔ عطاءاللہ تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہو گااوران کی تعیناتی فوری طور پر نافذالعمل ہو گی۔ اس حوالہ سے وزیر اعظم کی اسپیشل سیکرٹری سارہ سعید کی جانب سے جمعہ کے روزباقاعدہ نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔


