کورونا وائرس، بی این پی کا عید سادگی سے منانے کا اعلان

کوئٹہ: بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں کہا گیا ہے کہ کوروناوائرس نے بلوچستان ملک و دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس سے انسان مشکلات سے دوچار ہے جو یقینا لمحہ فکریہ ہے آئے روز کورونا وائرس سے بڑھتی ہوئی اموات اور مریضوں میں تیزی سے اضافہ کے بعد بی این پی عیدالفطر سادگی سے منائے گی بلوچستان میں سابق چیف جسٹس غلام مصطفی مینگل‘ سابق گورنر بلوچستان و رکن صوبائی اسمبلی فضل آغا سمیت دیگر نے بلوچستانی و ملکی سطح پر جتنے لوگ کورونا کے مریض سے جاں بحق ہوئے ہیں ان سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے بیان میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے رہنماؤں و کارکنوں اور بلوچستانی عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ عیدالفطر کے موقع پر سماجی فاصلوں کو برقرار رکھنے سے احتیاطی تدابیر اپنائیں اور گھروں نہ نکلیں اور نکلتے ہیں تو پر سماجی فاصلوں کو ملحوظ خاطر رکھا جائے کیونکہ صوبائی حکومت بلوچستان صحت کی ہسولیات فراہمی اور وباء سے نمٹنے سے قاصر ہے یہاں تک کے فاطمہ جناح ہسپتال میں ایمر جنسی پلانٹ بند ہے ڈاکٹروں کیلئے کٹس تک نہیں موجودہ حالات کو ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے عوام پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ خود عیدالفطر پر احتیاطی تدابیر اپنائیں اور باشعور ہونے کا ثبوت دیں احتیاطی تدابیر سے ہی اس وباء سے بچا جا سکتا ہے عید الفطر کے موقع پر ایک دوسرے سے ملنے اور بلاوجہ رش نہ بنائیں بلکہ خود اپنے والدین‘ بچوں اور گھر کے افراد کو اس وباء سے کے بارے میں آگاہی دیتے ہوئے احتیاطی تدابیر اپنانے کیلئے قائل کریں کیونکہ احتیاط سے ہی اس وباء سے بچا جا سکتا ہے۔ bnp news 20 may 2020-A

اپنا تبصرہ بھیجیں