لکی مروت میں مشتبہ افراد کا تھانے پرہینڈ گرینڈ اور راکٹوں سے حملہ، 4 پولیس اہلکار جاں بحق

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک)لکی مروت میں مشتبہ افراد نے رات گئے تھانہ برگی پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار جاں بحق اور 4 اہلکار زخمی ہوگئے۔پولیس حکام کے مطابق پولیس اورمشتبہ افراد کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، مشتبہ افراد نے ہینڈ گرینڈ اور راکٹ سے تھانے پر حملہ کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے۔جاں بحق ہونے والوں میں محرر ہیڈ کانسٹیبل ابراہیم، کانسٹیبل عمران، کانسٹیبل خیرالرحمن اور کانسٹیبل سبز علی شامل ہیں جبکہ زخمیوں میں اہلاکر گل صاحب خان، کانسٹیبل بلقیاز، کانسٹیبل امیر نواز اور فرمان اللہ شامل ہیں۔اس علاقے میں گزشتہ روز دو افراد کو ذبح کرکے قتل کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مہینے بھی 6 پولیس اہلکاروں کو تھانہ ڈاڈیوالہ کی حدود میں جاں بحق کیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں