صدر ،وزیراعظم کی لکی مروت میں پولیس تھانہ پر حملے کی شدید مذمت
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیراعظم میاں محمدشہباز شریف نے صوبہ خیبر پختونخواکے ضلع لکی مروت کے پولیس تھانہ برگئی پر تخریب کاروں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے چار شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت، اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہارکیا ہے۔اتوار کے روز جاری اپنے بیان میں وزیر اعظم شہبازشریف کا کہنا تھا کہ پولیس کے افسروں اور جوانوں نے تخریب کاری کے خلاف عظیم قربانیاں دی ہیں، قوم انہیں سلام پیش کرتی ہے ۔ان کا کہنا تھا کہتخریب کار پاکستان اور عوام کے کھلے دشمن ہیںتخریب کاری کے کے خلاف قوم کی ڈھال بننے والے ہمارے ہیرو ہیں۔شہبازشریف کا کہنا تھا کہ تخریب کاروں، ان کے معاونین اور سہولت کاروں سب کا خاتمہ اولین قومی ترجیح ہے ۔خیبر پختونخوا حکومت جاں بحق پولیس اہلکاروں کے اہل خانہ کو شہداپیکج دے۔جبکہ وزیراعظم شہباز شریف نےجاں بحق افراد کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لئے صبر کی دعابھی کی ہے۔


