وفاقی حکومت خیبر پختونخوا کے معاملات پر سیاست سے باز رہے، بیرسٹر سیف

پشاور(انتخاب نیوز )خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت صوبے کے معاملات پر سیاست سے باز رہے۔ایک بیان میں بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا کہ وزیرِ اعلی محمود خان نے صوبے کو درست سمت پر گامزن کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا کے واجبات کی ادائیگی پر وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا منہ بند ہوتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے مزید کہا ہے کہ دہشت گردی پر بیان بازی کرپشن سے توجہ ہٹانے کی ناکام کوشش ہے۔ خیبر پختونخوا کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات کا یہ بھی کہنا ہے کہ وفاق صوبے کے واجبات ادا کرے تو پولیس پر خرچ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں