کراچی ٹیسٹ تیسرا روز، پاکستان کے 167 رنز، انگلینڈ نے دو وکٹ کے نقصان پر 112 رنز بنا لیے

کراچی (انتخاب نیوز) کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کے اختتام پر میزبان پاکستان کے 167 رنز کے ہدف کے جواب میں مہمان انگلینڈ نے 2 وکٹ پر 112 رنز بنا لیے ہیں اور اسے پاکستان کے خلاف پاکستان میں پہلی بار کلین سوئپ کرنے کے لیے مزید 55 رنز درکار ہیں۔ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز 21 رنز بغیر کسی نقصان سے کیا تو شان مسعود 3 اور عبداللہ شفیق 14 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے اور پاکستان کو انگلینڈ کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید 29 رنز درکار تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں