حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھانے کا کوئی فیصلہ نہیں کیا، حکومتی ترجمان
اسلام آباد (انتخاب نیوز) حکومت نے بجلی کے نرخ بڑھانے کا نا کوئی فیصلہ کیا ہے اور نا ہی سوچا ہے۔ ترجمان نے اپنے بیان میں کہاکہ یہ سب ہوائی باتیں ہیں جو پی ٹی آئی کے دور کی انفارمیشن پر مشتمل ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پہلے کوارٹر میں ریکوری کم ہونے کی وجہ سیلاب کی تباہ کاری ہے جس سے بلوچستان سندھ جنوبی پنجاب اور کے پی میں بجلی کا نظام تباہ ہوا اور لوگوں کو ریلیف دیا گیا۔
Load/Hide Comments


