ناظم جوکھیو قتل، اغوا کی دفعات پر صلح نہیں ہوسکتی، ورثا کے وکیل کا موقف
کراچی (انتخاب نیوز) ایڈیشنل اینڈ سیشن جج کی عدالت میں ناظم جوکھیو کے ورثا کی جانب سے ملزمان سے صلح کی درخواست پر سماعت ہوئی۔فریقین کے وکلا نے سماعت پر پیش ہو کر دلائل دیئے۔مدعی کے وکیل نے موقف دیا کہ 3ملزمان کیخلاف اغوا کا الزام ہے۔ اغوا کے دفعات میں قانونی طور پر صلح ہو نہیں سکتی۔ ملزمان نیاز،دودو اور سومار کیخلاف اغوا کا الزام ہے۔ رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 3 ملزمان کو صلح کا فائدہ حاصل ہوگا۔ عدالت نے صلح نامی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔ ناظم جوکھیو کے قتل کا مقدمہ رکن صوبائی اسمبلی جام اویس گہرام سمیت 8 ملزمان پر دائر ہے۔
Load/Hide Comments


