الخلیل، اسرائیلی فورسز نے 2 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا

الخلیل : الخلیل میں اسرائیلی قابض فورسز نے2 فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز کے اہلکار پہلے بھی اسرائیلی قید میں رہ چکے فلسطینی ندیم باسم کی گرفتاری کے لیے آئی تھی۔ اسرائیلی قابض اتھارٹی نے دورا ٹان میں واقع ندیم باسم کے گھر دھاوا بول دیا۔ اس موقع پر نوجوان فلسطینی مراد محمد حمدان کو بھی گرفتار کیا گیا۔اسرائیلی قابض اتھارٹی نے الطبقہ گائوں پر بھی دھاوا بولا۔ یہ گائوں بھی الخلیل کے جنوب میں واقع ہے۔ اس دوران آنسو گیس کے شیل پھینکے گئے۔دریں اثنا اسرائیلی قابض اتھارٹی نے غزہ سے جڑی بستی خان یونس کی زرعی اراضی پر مشین گن سے فائر کئے تاکہ غزہ کے جنوب میں واقع زرعی اراضی پر کسانوں کو آنے سے روک سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں