جیکب آباد کے راستے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ جاری

کوئٹہ:جیکب آباد: جیکب آباد کے راستے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کا کاروبار بند نہ ہوا،ایرانی تیل،پان پراگ گٹکا اور دیگر غیر قانونی سامان چوکیوں سے کراس ہونے لگا،ملکی معیشت کو افسران کی مجرمانہ خاموشی سے کروڑوں کو نقصان ہونے لگا نان کسٹم پیڈ گاڑیا ں بھی اسی راستے سے پورے ملک میں لے جا کر فروخت کرنے کا انکشاف،ہر ماہ افسران کی خاموشی کے لاکھوں روپوں سے انکی جیبیں بھری جاتی ہیں:ذرائع تفصیلات کے مطابق افغانستان اور ایران سے بلوچستان سے ہوتے ہوئے جیکب آباد کے راستے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ کا کاربار بند نہیں ہوا ہے جیکب آباد کی شمبے شاہ چوکی،عمرانی موڑ پولیس چوکی،دلمراد،گڑھی حسن،مانجھی پور،گڑھی خیرو کی صیفل اللہ پولیس چوکی سے دن رات غیر ملکی سامان پولیس کے سامنے سے گزرتا ہے لیکن کوئی روک ٹوک کرنے والا نہیں،معلوم ہوا ہے کہ عموماً رات کو ان راستوں سے اسمگلرز خو د اپنی گاڑیاں کراس کراتے ہیں جو پان پراگ گٹکا اور دیگر غیر قانونی سامان سے بھری ہوتی ہیں ایرانی ڈیزل کے ٹینکر بھی بنا کسی چیکنگ کے کراس ہوتے ہیں ڈیلنگ کی وجہ سے ٹینکرز کا معائنہ تک نہیں کیا جاتا کہ کہیں اس میں منشیات یا اسلحہ تو نہیں پولیس اور کسٹم کی ملی بھگت کی وجہ سے اسمگلنگ کے کاروبار میں ایک بار پھر تیزی آگئی ہے بالا حکام کی سرزنش پر کبھی پولیس تو کبھی کسٹم کاروائی کرکے اپنی کارکردگی دکھاتے ہیں ایک دن کی کاروائی اور 29دن کمائی سے ذرائع کے مطابق متعلقہ افسران اپنی بھی جیبیں بھر رہے ہیں اور افسران کو بھی تحفے تحائف دیکر خوش کررہے ہیں تاکہ کوئی کاروائی نہ ہو کسٹم اور پولیس کی مجرمانہ خاموشی کی وجہ سے ملکی معیشت کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے جیکب آباد کے راستے نان کسٹم پیڈ گاڑیان پورے ملک میں لیجا کر فروخت کرنے کابھی انکشاف ہوا ہے ملکی معیشت کو خسارے سے بچانے کے لئے سخت نگرانی اور ملوث افسران کے خلاف کاروائی کی ضرورت ہے ان سرحدی علاقوں پر متعین افسران کے اثاثوں کی بھی نگرانی کی جائے غیر ملکی سامان کی اسمگلنگ نہ روکی گئی تو ملک معیشت کو ہونے وانے نقصان اور خسارے سے کوئی نہیں بچا سکتا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں