ژوب ٹریفک حادثے میں 2 افراد جاں بحق، 3 زخمی۔ وندر میں کار کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار چل بسا، ایک زخمی

کوئٹہ (انتخاب نیوز) ژوب کے علاقے میں آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق، تین زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ژوب کے علاقے سروبہ چڑھائی کے قریب تیز رفتار آئل ٹینکر اور گاڑی میں تصادم کے نتیجے میں دو افراد موقع پر جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے حادثے کے دوران ٹینکر الٹ گیا، مقامی انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخمیوں کو تحویل میں لیکر ہسپتال منتقل کر دیا، لاشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دی گئیں، مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کر رہی ہے۔ علاوہ ازیں حب وندر کھر کھیڑہ کسٹم کے قریب 2 ڈی کار اور موٹر سائیکل میں تصادم کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص ہوگیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں