گرفتاری سے تحریک ختم نہیں ہوئی، رہائی کے بعد نئے ولولے کے ساتھ میدان میں اُترینگے، حسین واڈیلہ

گوادر(انتخاب نیوز)قید بند تکلیف اور مشکلات سچ کی راہ میں رکاوٹ نہیں بن سکتے بلکہ یہ سچ کی سیاست اور جدوجہد کو انرجی دیکر منزل پر جلد پہنچنے کی قوت اور طاقت بخشتے ہیں حق دو تحریک کے کارکنان کی گرفتاری سے تحریک ختم نہیں ہوئی بلکہ تحریک کے کارکنوں کی جدوجہد سے بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر ظالموں نے رات کی تاریکی میں نہتے کارکنوں پر وحشیانہ آپریشن کرکے اپنی شکست واضع اعلان کیا گرفتاریاں جھوٹے مقدمات کارکنوں پر تشدد کرکے بلوچ دشمن قوتوں نے اپنے تابوت میں آخری کیل خود ٹھونک دی ہے اس سے ہم سیاسی کارکنوں کے حوصلے پست نہیں بلکہ ہمالیہ سے بھی زیادہ بلند اور اپنی جدوجہد کی سچائی اور فتح پر یقین کامل مزید مستحکم ہوگیا ہے *ان خیالات کا اظہار اسیران کوئٹہ حق. دو تحریک کے چیئرمین حسین واڈیلہ،ترجمان حفیظ کیا زئی، گوادر کے آرگنائزر شریف میاداد،کیچ کے آرگنائزر یعقوب جوسکی، بندری جیونی کے کونسلر زاہد صالح،کلگ کلانچ کے کونسلر حاجی ناصر کلانچی، تاج محمد کلانچی، عنایت اللہ عبدالرزاق مبارک، عبدالرؤف، وسیم صمد، عبدالزاق، زاہد آسکانی نے کرائم برانچ میں سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ اشرف حسین سے ملاقات کے موقع پر کیا اسیران کوئٹہ کا کہنا تھا جیل سیاسی کارکنوں کا دوسرا گھر ہے تاریخ گواہ ہے سچ کی سربلندی اور فتح کیلئے سیاسی کارکنوں نے ہمیشہ اپنی جانوں کی قربانی دینے کے ساتھ جیلوں کی کال کوٹھڑیوں کو اپنی روشن فکری سے جلا بخشی ہے جیل کی کال کوٹھڑی سے نازک مزاج حکمران طبقہ ڈرتا ہے جس نے کرپشن اقرباء پروری سے مال دولت جمع کی ہے جس کی ہر رات رنگین ہوتے ہے وہ ریشمی بستر پر سونے کے عادی ہیں مگر ہم سیاسی کارکن بھوکے پیٹ ننگے فرش کو اپنی جنت سمجھ کر ظلم و زیادتی کے خلاف سینہ سپر ہوتے ہیں انہوں نے مزید کہا سوداگر اس خوش فہمی میں نہ رہیں کہ حق دو تحریک کے کارکنان کو جیلوں میں ٹھونسنے سے یہ جدوجہد ختم ہوگی یا کارکنوں کو گرفتار کرانے او بعد میں کو رہا کرانے سے ان کی ہمدردیاں حاصل کرنے میں وہ کامیاب ہوں گے بلکہ حق دو تحریک کے کارکنان جیلوں سے رہا ہونے کے بعد ایک نئے جوش اور ولولے کے ساتھ جدوجہد کے میدان کارزار میں اتریں گے اس موقع پر اسیران کوئٹہ نے سابق نگران وزیر میر نوید کلمتی اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما واجہ اشرف حسین کا شکریہ ادا کیا کہ اس مشکل کی گھڑی میں انہوں نے حق دو تحریک کے کارکنان کا بھرپور ساتھ دے رہے ہیں اور ان کی ہر ممکن قانونی مدد کر رہے ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں