سعودی عرب،اقدامِ بغاوت کے الزام میں شاہی خاندان کے مزید 20شہزادوے گرفتار

ریاض: سعودی عرب میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے حکم پر مزید 20 شہزادوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے بھائی احمد بن عبدالعزیز ‘پرنس احمد’ کی گرفتاری کے بعد ولی عہد پرنس محمد بن سلمان کے خلاف اقدام بغاوت کے دعوے کے ساتھ شاہی خاندان کے مزید 20 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔ گرفتار کئے جانے والے افراد میں پرنس احمد کے بیٹے نائف بن احمد بن عبدالعزیز سابقہ ولیعہد پرنس محمد بن نائف اور ان کے سوتیلے بھائی نواف بھی شامل ہیں۔خبر میں دعوی کیا گیا ہے کہ ولی عہد پرنس محمد کے حکم سے گرفتار کئے گئے دیگر شہزادوں پر بغاوت کے لئے امریکیوں سمیت غیر ملکی طاقتوں کے ساتھ رابطے میں ہونے کا الزام ہے۔دعوے کے مطابق گرفتاری کے حکم نامے کے نیچے شاہ سلمان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں