خام تیل کی قیمتوں میں مزید 7 فیصد کمی

نیویارک: عالمی منڈی میں خام تیل کی قدر مزید 7 فیصد کم ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے میں 7 فیصد کم ہوئی ہے۔ لائٹ سوئیٹ خام تیل کی قدر کاروباری ہفتے کے اختتام پر 3 ڈالر 15 سینٹ کم ہوکر 41 ڈالر 61 سینٹ فی بیرل ہوگئی ہے۔کاروباری ہفتے میں خام تیل نے 7 ڈالر 61 سینٹ کے بینڈ میں کاروبار کیا، جب کہ کاروباری ہفتے کے دوران خام تیل کی فی بیرل بلند ترین قیمت 48 ڈالر 66 سینٹ اور کم ترین قدر 41 ڈالر 5 سینٹ رہی ہے۔دوسری جانب امریکی خام تیل کی قیمتیں بھی 10 فیصد سے زائد گر گئی ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ قیمت میں کمی چین میں تیل کی طلب کم ہونے کے باعث کم ہوئی۔ذرائع کے مطابق کمی کا سبب روس کی جانب سے پیداوار کم کرنے سے انکار ہے، جب کہ اوپیک ممالک نے بھی پیداوار کم کرنے سے انکار کردیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں