عورت انسانیت کی پہلی معلم پہلے درسگاہ ہے، ترک صدر

انقرہ:ترک صدر رجب طیب ایردوان نے تمام دنیا کی عورتوں کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ عورت انسانیت کی پہلی معلم پہلی درسگاہ ہے،عورتیں اپنی قربانیوں، محنتوں، محبتوں اور کوششوں کے ساتھ ہمارے مستقبل کو شکل دینے میں ایک کلیدی کردار رکھتی ہیں۔اتوار کو خواتین کے عالمی دن پر ترک صدر نے اپنے پیغام میں کہا عورتیں انسانیت کی پہلی معلم پہلے درسگاہ ہیں۔ میں 8 مارچ کے موقع پر پوری دنیا کی عورتوں کو یومِ نسواں کی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔پیغام میں صدر ایردوان نے کہا ہے کہ عورت ایک کنبے اور معاشرے کا بنیادی ستون ہے تعلیم سے لے کر پیشہ وارانہ زندگی اور سیاست تک ہر شعبے میں ان کا موجود ہونا، اپنے مسائل کو سامنے لا سکنا، مسائل کے حل کے لئے تجاویز کے ساتھ رہنمائی کرنا اور پیش رو کا کردار ادا کرنا نہایت اہمیت کا حامل ہے۔ اس تمام مرحلے میں تعلیم یافتہ، خود اعتماد اور دلیر عورتیں ہماری سب سے بڑی ضمانت ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ امتیازیت پر قابو پانا معاشرے کے ہر طبقے کا فریضہ ہے۔صدر رجب طیب ایردوان نے پیغام کے آخر میں تشدد کے نتیجے میں ہلاک ہونے والی عورتوں کے لئے اللہ سے رحمت و مغفرت اور شہدا کی عورتوں کے لئے صبر جمیل کی تمنا کا اظہار کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں