پاک ایران سرحد جزوی طور پر بحال، زائرین کی تعداد 4650ہوگئی
چاغی: پاک ایران سرحد جزوی طور پر بحال کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق ایران سے زائرین، تاجر اور عام پاکستانیوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، سرحدی حکام نے کہا ہے کہ گزشتہ روز 317 زائرین، 61 تاجر اور عام افراد پاکستان میں داخل ہوئے۔ مجموعی طور پر ایران سے آنے والے پاکستانیوں کی تعداد 4650 ہو گئی ہے، ایران سے آنے والی 12 مال بردار ایرانی کنٹینرز پر بھی اسپرے کر کے انھیں جراثیم سے پاک کیا گیا، اور ڈرائیورز کی اسکریننگ کی گئی
Load/Hide Comments