پی ٹی آئی کے مستعفی 35 ارکان کی خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب میں حصہ نہیں لیں گے، پی ڈی ایم
اسلام آباد (انتخاب نیوز) تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفوں کی منظوری اور ان کی نشستیں خالی قرار دیے جانے کے بعد پاکستان ڈیموکریٹ موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ٹی آئی کی 35 خالی نشستوں پر ہونے والے ضمنی الیکشن میں پی ڈی ایم حصہ نہیں لے گی۔ مولانا فضل الرحمان نے مزید کہا کہ الیکشن نہ لڑنے کی وجوہات کا بھی جلد اعلان کیا جائے گا۔ اس حوالے سے وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی کہا کہ دو تین ماہ کیلئے کون کون الیکشن لڑے گا؟ میرا خیال ہے کہ ہمیں ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے، میرا خیال ہیکہ ہمیں ان 35 حلقوں پر ضمنی الیکشن نہیں لڑنا چاہیے۔ خیال رہے کہ اسپیکر قومی اسمبلی نے تحریک انصاف کے 35 ارکان کے استعفے منظور کرلیے ہیں اور الیکشن کمیشن نے ان ارکان کو ڈی نوٹیفائی کردیا ہے۔
Load/Hide Comments


